اسلام آباد ہائیکورٹ نے مستقل ملازمین کو اصل محکموں میں بھجوانے کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا
اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختلف محکموں میں مستقل ہونے والے ملازمین کو اصل محکموں میں بھجوانے کے سنگل بنچ کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردئیے۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔