سدھیندرا کلکرنی خورشید قصوری کی کتاب کی رونمائی تقریب کیلئے اسلام آباد آئیں گے
اسلام آباد (پ ر) سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کی کتاب کی رونمائی کی تقریب 17 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے اسلام آباد لیٹریچر فیسٹیول کے موقعے پر منعقد ہونے والی اس تقریب کا اہتمام آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے کیا ہے اور اس تقریب سے آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن بھارت کے چیئرمین سدھیندراکلکرنی بھی خطاب کریں گے۔ کچھ عرصہ قبل خورشید محمود قصوری کی کتاب کی تقریب رونمائی پر کلکرنی کے گھر پر حملہ کیا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔