تمام سیاسی جماعتیں متفق ہوں تو پانامہ لیکس پر کمشن کی سربراہی کیلئے تیار ہوں: جسٹس (ر) سرمد عثمانی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) سرمد عثمانی نے پانامہ لیکس پر کمشن کی سربراہی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی۔ جسٹس (ر) سرمد عثمانی نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے کی شرط رکھ دی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمشن کیلئے جسٹس (ر) سرمد عثمانی سے غیر سرکاری طور پر رابطہ کیا گیا تھا۔ جسٹس (ر) سرمد عثمانی نے حکومتی مداخلت کے بغیر آزادانہ کام کرنے کا حق دینے کی بھی شرط رکھ دی۔ اتفاق رائے کی صورت میں سرمد جلال عثمانی سے باضابطہ درخواست کی جائے گی۔
آمادگی ظاہر کر دی