• news

سینٹ : پانامہ لیکس پر بحث کی تحریک منظور‘ قائم مقام چیئرمین کی رولنگ کیخلاف اپوزیشن کا واک آﺅٹ

اسلام آباد (نامہ نگار+ نیوز ایجنسیاں) ایوان بالا میں پانامہ لیکس کے حوالے سے تحریک پیش کر دی گئی، ایوان نے تحریک کو کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ پانامہ لیکس پر آج بروز جمعہ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ بحث کی تحریک سینیٹر مشاہد حسین سید نے پیش کی۔ مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب سینیٹر سردار محمد یعقوب خان نے سینٹ کے رکن کے طور پر حلف اٹھا لیا۔ نامہ نگار کے مطابق اےوان بالا نے پاکستان بےت المال ترمےمی بل 2016کی منظوری دےدی جبکہ پی اےم ڈی سی ترمےمی بل اور نیشنل انرجی ایفی شی اینسی اینڈ کنزرویشن بل متعلقہ کمےٹےوں کو بھوا دےا گےا۔ سینٹ نے پاکستان بیت المال (ترمیمی) بل 2016ءکی اتفاق رائے سے منظوری دی۔ قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل 2016ءمتعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی ہے کمیٹی 19 اپریل تک اپنی رپورٹ پیش کرے۔ نیشنل ہیلتھ سروسز کی طرف سے بل کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ 19 اپریل تک کمیٹی بل پر اپنی رپورٹ پیش کرے تاکہ 25 اپریل سے قبل اسے منظور کیا جا سکے کیونکہ اس کی مدت ختم ہو رہی ہے۔ درےں اثناءالیکشن کمیشن کے ارکان کی تنخواہ، الاﺅنسز، مراعات اور استحقاقات بل 2016ءکی نقل سینٹ میں پیش کر دی گئی، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے مالی بل کی نقل ایوان میں پیش کی جس کے بعد انہوں نے تحریک پیش کی کہ سینیٹ کے ارکان مالی بل پر اپنی سفارشات قومی اسمبلی کو پیش کریں۔ چیئرمین نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجواتے ہوئے ارکان کو ہدایت کی وہ بل سے متعلق سفارشات قائمہ کمیٹی خزانہ کو ارسال کر سکتے ہیں، کمیٹی 10 دن میں سفارشات پر اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔ سینٹ مےں اپوزےشن ارکان نے ہےوی الےکٹرےکل کمپلےکس کی نجکاری کے معاملہ پر قائم مقام چےئرمےن کے روےئے کو نامناسب قرار دےتے ہوئے واک آو¿ٹ کر دےا جبکہ قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری سے متعلق معاملہ پر کمیٹی کی سپیشل رپورٹ پیش کرنے کا معاملہ پیر تک مﺅخر کر دیا، گزشتہ روز سنےٹر سلیم مانڈوی والا رپورٹ ایوان میں پیش کرنا چاہتے تھے تو کمیٹی کی ممبر عائشہ رضا نے احتجاج کیا میں سب کمیٹی کی ممبر تھی لیکن فل کمیٹی میں رپورٹ پیش ہی نہیں کی گئی اور یہ طریق کار نہیں ہے۔ سینیٹر نزہت صادق اور دیگر نے بھی تائید کی۔ مانڈوی والا نے کہا ان کا موقف رپورٹ میں موجود ہے۔ قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق نے کہا جب سب کمیٹی کو معاملہ بھیجا جاتا ہے تو ذیلی کمیٹی مرکزی کمیٹی کو رپورٹ کرتی ہے۔ اس معاملے میں طریق کار کو فالو نہیں کیا گیا۔ چیئرمین اس پر غور کر کے رولنگ دیں۔ اےوان بالا کو بتاےا گےا کہ وزےراعظم کے سکالرشپ پروگرام کو بند نہےں کےا گےا بلکہ اسکا دائرہ کار 114اضلاع تک بڑھا دےا گےا ہے اور اسکی رقم مےں اضافہ کرتے ہوئے1.8بلےن کر دےا گےا ہے، پارکوں کھےلوں، اوپن مقامات اور قبرستان کی اراضی اور رہائشی پالاٹوں کو تجارتی پلاٹوں مےں تبدےل کرنے کے حوالے سے نےشنل پولےس فاو¿نڈےشن کے ملوث ہونے کے معاملے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایوان بالا کو بتایا گیا نیلم جہلم پراجیکٹ کی تکمیل اگست 2017ءتک متوقع ہے، ملک میں 31 ڈیموں کیلئے گزشتہ تین برسوں کے دوران پی ایس ڈی پی میں یہ رقوم مختص کی گئیں، تربیلا ڈیم کے چوتھے اور پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور سے ہر ایک سے 1410 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، چکدرہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری زیرعمل ہے۔ آن لائن کے مطابق ایوان بالا میں پاکستان بیت المال ترمیمی بل 2016 کو اپوزیشن کی غیرموجودگی میں منظور کیا گیا۔ ہیوی مکینکل الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کے بارے میں خصوصی کمیٹی کی رپورٹ پر ہنگامہ آرائی ہوئی۔ چیئرمین کی جانب سے بل کو پیش کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا سے متحدہ اپوزیشن نے احتجاجاً واک آﺅٹ کیا۔ اپوزیشن ارکان نے کہا بل کو ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی جائے اس کے بعد معاملے پر بحث کی جائے مگر چیئرمین سینٹ نے بل پیش کرنے کی اجازت نہیں دی۔ صباح نیوز کے مطابق قائم مقام چیئرمین نے ارکان سینٹ سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تنخواہوں، الاﺅنسز مراعات و استحقاقات سے متعلق بل 2016ءتک تجاویز مانگی ہیں۔ آئی این پی کے مطابق وقفہ سوالات کے دوران حکومتی خواتین سینیٹرز وزارت مذہبی امور پر پھٹ پڑیں۔ حکومتی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا منیٰ میں شہید ہونے والے حجاج کے لواحقین کو اب تک معاوضہ نہیں دیا گیا، نجی ٹورز آپریٹرز بے لگام ہو چکے ہیں۔ سینیٹر نجمہ حمید نے کہا نجی ٹورز آپریٹرز کے ذریعے حج کرنے والے سڑکوں پر ہوتے ہیں، حاجیوں کو مراعات نہیں دی جاتیں، خدا کے گھر جانے والوں کےلئے اے، بی، سی کیٹیگری رکھی گئی، وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹہ 10فیصد کم کر دیا ہے،حکومتی کوٹہ اب 60فیصد ہو چکا ہے، اسکے خلاف سندھ ہائی کورٹ میںنجی ٹورز آپریٹرز نے حکم امتناعی لے لیا ہے، نیب کے حوالے سے چار ماہ پہلے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے احتجاج کیا۔ سینیٹر احمد حسن کے سوال کو متعلقہ کمیٹی کو نہ بھیجنے پر اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا۔
سینٹ

ای پیپر-دی نیشن