نیپر ا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 45پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی
کراچی (آئی این پی) نیشنل پاور الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 45پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی، زرعی اور 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔ کے الیکٹرک سے مہنگے پلانٹس چلا کر میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی اور صارفین کا ریلیف متاثر کئے جانے پر رپورٹ طلب کرلی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق زرعی اور 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا۔