• news

غازی رشید کیس: مشرف کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد میں تاخیر‘ عدالت برہم

اسلام آباد ( وقائع نگار) غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد میں تاخیر اور ضامنوں کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ضامنوں کو تیس اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد پرویز القادر میمن نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت کی شروع کی تو آئی جی اسلام آباد نے وارنٹ کی تعمیل کے بارے میں رپورٹ پیش کردی۔عدالت کو بتایا گیاکہ ملزم کے فارم ہائوس سے پولیس کو بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال سے یہاں نہیں آئے۔کراچی سے گرفتاری کیلئے اقدامات کئے گئے۔ مشرف وفاقی حکومت سے اجازت ملنے پر بیرون ملک جا چکے تھے۔وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پرعدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل کو پیش ہونے کا حکم دے دیا تاہم پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایس پی لیگل سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کے باعث آج حاضر نہیں ہو سکتے ۔

ای پیپر-دی نیشن