قصور: طالبہ کو اغواء کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے والے اکیڈمی کے پرنسپل کو 14 سال قید کی سزا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور رائے محمد نواز مارتھ نے اکیڈمی کے پرنسپل کو طالبہ کو اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر 14سال سزائے قید کا حکم سنایا ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ عیدے شاہ روڈ پر قائم اکیڈمی کے پرنسپل عرفان علی شیر نے دو سال قبل اکیڈمی میں آنیوالی شمع اشرف نامی طالبہ کو زبردستی اغواء کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر ملزم کیخلاف اغواء اور زیادتی کے تحت مقدمہ در ج کیا گیا۔