قصور: 5 سالہ بچے، سانگلہ ہل: پہلی جماعت کے طالب علم ، فیروز والا میں بچی سے زیادتی
قصور+ فیروز والا+ سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے +نامہ نگار) قصور میں 5 سالہ بچے، سانگلہ ہل میں پہلی جماعت کے طالب علم، فیروز والا میں 12 سالہ بچی سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ اشرف کھوکھر میں غلام مستقیم کا پانچ سالہ صہیب کھیتوں کے قریب کھیل رہا تھا نوجوان طارق اسے ورغلا کر فصل میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ فیروز والا میں 12 سالہ بچی سے زیادتی، مزاحمت پر تشدد بھی کیا، ملزم کی گرفتاری پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، دو پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھٹ گئیں۔ تھانہ فیکٹری ایریا کی آبادی چٹھہ کالونی میں اوباش نوجوان سہیل احمد نے اپنے محلہ دار گلزار کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر اس کی بیٹی 12 سالہ (ش) سے زیادتی کی۔ پولیس ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کر اسے پکڑ لیا، ملزم سہیل اس کے ساتھیوں اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مزاحمت کرکے گالی گلوچ ہاتھا پائی کرکے ملزم کو چھڑوا لیا ۔علاوہ ازیں سانگل ہل میں مقامی محلہ پراناچہور میں اوباش کرایہ دار لڑکے راشد علی نے ہمسائے عطاء اللہ کے بیٹے پہلی جماعت کے طالب علم ابوبکر کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اہل محلہ نے ملزم راشد کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ چک نمبر 62 چھوٹا مال چک کا محلہ پراناچہور میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہے عطاء اللہ کے بچے گھر میں کھیل رہے تھے اچانک گیند راشد کے گھر چلی گئی لینے ابوبکر گیا تو راشد نے پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا