• news

مانانوالہ: بدچلنی کے شبہ پر پھندا دیکر، شیخوپورہ میں ڈنڈے کے وار سے بیوی کو مار ڈالا

مانانوالہ/ شیخوپورہ/ جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار خصوصی+ نامہ نگاران) مانانوالہ میں بدچلنی کے شبہ پر بیوی کو پھندا دیکر مار ڈالا جبکہ شیخوپورہ میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو ڈنڈے کے وار کر کے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق مانانوالہ کے نواحی گاؤں تانی چک کے رہائشی مشتاق احمد کو اپنی بیوی شکیلہ بی بی کے کردار پر شبہ تھا، گزشتہ روز بھی اسی بات پر جھگڑا ہوا، طیش میں آ کر مشتاق احمد نے دوپٹے سے پھندا دے کر اسے موت کی نیند سلا دیا۔ پولیس نے مقتولہ کے باپ اللہ توکل کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ روانہ کر دی۔ شیخوپورہ کے موضع بھدرو میناراں میںگھریلو ناچاقی پر خاوند نے ڈنڈے کے وار کرکے اپنی بیوی کو ہلاک کر دیا اور خود زہریلی چیز کھا لی پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر ملزم ریاست کو گرفتار کر لیا اور اس کا طبی معائنہ بھی کروایا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم ریاست کا اکثر اپنی بیوی مقتولہ فوزیہ سے جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ رات بھی دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، طیش میں آکر ریاست نے ڈنڈوں کے وار کر کے اپنی بیوی کو ہلاک کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن