• news

پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے ملزم کی رٹ نمٹا دی

پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے ملزم کی جانب سے دائر رٹ کو نمٹاتے ہوئے 9 دیگر لاپتہ افرادکی حراستی مراکز میں عدم موجودگی پر صوبائی و فاقی وزارت داخلہ و دفاع سے 12 مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے دائر رٹ کے حوالے سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملٹری کورٹس نے اس کے بیٹے حیدر کو دہشت گردی میں ملوث ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف اپیل پشاور ہائی کورٹ سے مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ہے جس سے اس کے لاپتہ ہونے کا کیس بے معنی ہو گیا ہے کیونکہ اس کا پتہ لگ گیا ہے جس پر عدالت نے دائر رٹ کو نمٹا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن