• news

گوادر کو ہانگ کانگ ماڈل پر فری پورٹ بنائیں گے: کامران مائیکل

گوادر (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ کامران مائیکل نے ایف پی سی سی آئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے کہ گوادر کو ہانگ کانگ ماڈل پر فری پورٹ بنائیں گے حکومت گوادر کو فری پورٹ بنانے کے لئے فنانس ڈویژن ٹیکسیشن قواعد بنا رہی ہے۔ فنانس ڈویژن گوادر فری پورٹ کے قواعد کا جلد اعلان کرے گا۔ چینی سرمایہ کار جلد گوادر فری زون میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔ ماہر شپنگ کیپٹن انور شاہ کے مطابق ہانگ کانگ ماڈل کے تحت گوادر میں کسٹم ایکٹ معطل ہو جائے گا۔ تمام اشیاء گوادر کی اندرونی حدود میں ڈیوٹی فری امپورٹ ہو سکیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن