زیر حراست ملزم کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا الزام‘راولپنڈی میں ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ایس ایچ او سمیت 3 سب انسپکٹرز کیخلاف راولپنڈی میں ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ انسپکٹر ملک یار، سب انسپکٹر جہانگیر بھٹی، خلیل بھٹی اور راجہ حماد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر مقتول احسان الحق کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ اہلکاروں پر زیر حراست ملزم کو جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کرنے کا الزام ہے۔