• news

شاہراہ قراقرم 13 روز بعد کھول دی گئی گلگت بلتستان میں اشیاء کی قلت

سکردو (نوائے وقت رپورٹ) شاہراہ قراقرم 13 روز بعد ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پارکوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہو گئی تھی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ قراقرم کھولنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔گلگت بلتستان میں اشیاء خوردونوش کی شدید قلت سے شہری پریشان ہیں۔ آٹے کی قلت کے باعث روٹی 30 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ ٹماٹر 350 اور آلو 250 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ شہریوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن