• news

گنگا رام اور گرد و نواح کی آبادیوں میں پانی کی غیراعلانیہ بندش، عوام پریشان

لاہور (پ ر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا کہ گنگا رام ہسپتال اور اس کے گرد و نواح کی آبادیوں میں پانی کی غیراعلانیہ بندش کے باعث شہریوں کے مسائل میں اضافہ ہو گیا۔ انہوں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت کے پیش نظر واسا حکام کو پابند کریں کہ شہریوں کو پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن