• news

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں: حمیدہ وحید

لاہور(لیڈی رپورٹر) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان گہرے برادرانہ روابط ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی میں وویمن کاکس کے زیر اہتمام آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن ، ساؤتھ ویلینر سٹیٹ پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر مہرین فاروقی اور فرسٹ سیکرٹری لیکلین میک لیوڈ(Lachlan Mcleod) کو بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ویمن کاکس کی کنوینر ڈاکٹر فرزانہ نذیر ، جنرل سیکرٹری تحسین فواد ، خزانچی سعدیہ سہیل اور دیگر خواتین ارکان صوبائی اسمبلی بھی موجود تھیں۔ حمیدہ وحید الدین نے وفد کو حکومت پنجاب کے خواتین کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن