اولڈ سٹوڈنٹس لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کا اولڈ ہوم اور ڈے کیئر سنٹر بنانے کا اعلان
لاہور ( لیڈی رپورٹر ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی اولڈ سٹوڈنٹس کی تنظیم اولڈ ہوم اورڈے کیئرسنٹرقائم کرے گی۔لاہور کالج ایسوسی ایٹس (ایل سی اے) کی صدر ڈاکٹر بشریٰ متین نے یہ اعلان ایل سی اے کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری میں خطاب میںکیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے حلف لیا۔ تنویرالاسلام جنرل سیکریٹری، پروین گل سینئر نائب صدر، انکسار نواز،ڈاکٹر اختر سعید اور شاہدہ سلطان نائب صدور، پروفیسر رفعت ثقلین ایسوسی ایٹ سیکرٹری، انجم ضیاء انفارمیشن سیکریٹری جبکہ شبانہ زین فنانس سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹریز شاہدہ وحید،خالدہ ملک،شیریں اسد اور شاہدہ بلقیس نے حلف اٹھایا۔