• news

آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کلین سویپ کرے گی: غلام عباس میر

لاہور (خصوصی رپورٹر) آزاد کشمیر الیکشن کے سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کا اجلاس میں شرکت کے بعد مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے امیدوار برائے حلقہ ٹو مہاجرین کشمیر ایل 3711 کے غلام عباس میر واپس لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں گذشتہ روز انہوں نے شاہدرہ اور شاد باغ میں کشمیری مہاجرین اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے کارکنوں اور عہدیداروں کے وفود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور لاہور میں مہاجرین کشمیر کی سیٹ پر کشمیری برادری مفاد پرست اور دو مرتبہ الیکشن جیت کر بھی عوام کے کام نہ کرنے والے نام نہاد سیاسی مسافر کو شکست دے کر ثابت کریں گے کہ لاہور مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا قلعہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن