• news

او آئی سی امت کی خیر خواہی کیلئے کردار ادا کرے: میاں جمیل

لاہور (خصوصی رپورٹر) او آئی سی مردہ گھوڑا نہ بنے امت مسلمہ کی خیر خواہی کیلئے کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے عسکری بلاک کی طرح معاشی بلاک بھی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے مالی وسائل سے مفادات حاصل کر کے اسلام دشمن قوتیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ عالم اسلام متحدہ کو کر اسلام دشمن قوتوں کو نیست و نابود کردے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں عالم اسلام کے مشترکہ عسکری، معاشی اہدادف کے ساتھ ساتھ مشترکہ تعلیمی نصاب بھی تشکیل دیا جائے اور امت مسلمہ کے اجتماعی مفادات کی پالیسیاں عام کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن