الخدمت فائونڈیشن کا ’’مواخات پروگرام‘‘ 8 لاکھ 60 ہزار کے بلاسود قرضے تقسیم
لاہور (خصوصی رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن نے ’’مواخات پروگرام‘‘ کے تحت ٹائون شپ لاہور میں 43 افراد کو 8 لاکھ 60 ہزار روپے کا بلاسود قرض فراہم کر دیا۔ گرین ٹائون میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے خواتین و حضرات میں چیک تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت مواخات پروگرام کے تحت اب تک 3470 افراد میں 9 کروڑ 85 لاکھ روپے بلاسود قرض فراہم کیا جا چکا ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو ان کے پائوں پر کھڑا کرنا ہے۔ الخدمت مواخات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر جمشید علی خان پروگرام آفیسر سردار احمد قدیر سمیت خواتین و حضرات اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔