مغلپورہ: معمر شخص ٹرین تلے آکر جاں بحق
لاہور(نامہ نگار)مغلپورہ کے علاقہ میں 50سالہ نا معلوم شخص ریلو ئے لائن عبور کر تے ہو ئے ٹرین کی زد میں آ کرہلاک ہو گیا ہے۔بتا یا جاتاہے کے مغلپورہ کے علاقہ میںنا معلوم 50سالہ شخص ریلو ئے لائن عبور کر رہا تھاکہ کراچی ایکسپریس کی زد میں آ کر وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے ۔پو لیس نے شنا خت نہ ہو نے پر لاش مردہ خانے جمع کراکر ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔