دھاگہ بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی‘ لاکھوں کا سامان خاکستر
لا ہور (نامہ نگار)شا لیما ر کے علا قہ میں ایک دھاگہ بنانے والی فیکٹری میںآتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کادھاگہ و دیگر سامان جل کر تباہ ہو گیا ہے ۔ بھوگیوال میںدھاگہ بنانے والی فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔جس سے لاکھوںروپے مالیت کادھاگہ اور دیگرسامان جل کرخاکسترہوگیا۔