• news

ایف آئی اے کا سرگودھا میں چھاپہ، ہسپتالوں سے چوری شدہ لاکھوں کی ادویات برآمد، ملزم گرفتار

لاہور( خبر نگار ) ایف آئی اے نے سرگودھا میں گودام پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی سرکاری ہسپتالوں کی چوری شدہ ادویات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے نے گزشتہ روز سرگودھا میں چھاپہ مار کر ملزم اشفاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے میو ، گنگا رام ، سروسز اور چلڈرن ہسپتال ،پاک فوج ، ائیر فورس کو فراہم کی جانے والی ادویات بھاری مقدار میں قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن