• news

ماجد ظہور کی زیرصدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس

لاہور(خبر نگار)ایمر جنسی رسپانس کمیٹی داتا گنج بخش ٹا ئون کا انسدادِ ڈینگی کا اہم اجلاس ہوا۔ صدارت ایم پی اے ماجد ظہورنے کی۔ ٹی ایم او داتا گنج بخش ٹائون ،ڈی ڈی او (ایچ)،پی ایچ اے، ایجوکیشن، ہیلتھ افسران،ماہر حشرات، ٹا ئون ملازمین اور دیگر محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ماجد ظہور کو انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ایم پی اے ماجد ظہور نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ٹا ئون کی یونین کو نسلز میں جا ری ان ڈور، آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کریں اور سکولوں میں بھی ڈینگی سرویلنس کو بھر پور طریقے سے چلایا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن