• news

پاکستان کپ : شیڈول کا اعلان،نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے : سرفراز اظہر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کپ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ افتتاحی میچ سندھ اور فیڈرل ایریا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ 20 اپریل کو خیبر پی کے اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔ سندھ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے صلاحیت دکھانے کا بہترین موقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن