فیفا کا ورلڈ کپ ٹیموں کی تعداد40کرنے کی تجویز کا دفاع
زیورخ(سپورٹس ڈیسک ) فیفا صدر انفنٹینو گیانی نے ورلڈ کپ میں چالیس ٹیموں کی شرکت کے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کوالٹی متاثر نہیں ہوگی ۔32ٹیمیں بہتر طریقے سے کھیل سکتی ہیں تو اضافہ سے مزید دلچسپی بڑھے گی۔یوئیفا نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوالیفائرز ٹیموں کی شرکت سے کھیل میں دلچسپی نہیں رہے گی ۔ورلڈ کپ میں زیادہ قوموں کی شرکت سے دنیا میں دلچسپی بڑھے گی ۔زیادہ ٹیمیں ہونے سے کوالٹی بڑھے گی۔