• news

عوام کو آگاہی کیلئے پانامہ لیکس پر کمشن ضرور بنایا جائے: سینیٹر طلحہ

اسلام آباد (اے پی پی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء سینیٹر طلحہٰ محمود نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے پاناما لیکس عوام کا مسئلہ نہیں، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہر ایک کی زبان پر پانامہ لیکس کا نام ہے، اس حوالے سے تحقیقات کے لئے کمیشن ضرور بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقت سے آگاہی حاصل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن