• news

سرکاری خزانے سے وزیراعظم کے علاج کیخلاف درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری خزانے سے وزیر اعظم کے بیرون ملک علاج کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گذار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ عام آدمی کو ہسپتالوں میں ادویات تک دستیاب نہیں ملک قرضوں کے بوجھ کے نیچے دبا ہے مگر وزیراعظم سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرا رہے ہیں جو کہ واضح طور پر امتیازی سلوک کے مترداف ہے۔ وزیراعظم اپنے دور حکومت میں ایک بھی ایسا ہسپتال تعمیر نہیں کرا سکے جس میں ان کا اپنا علاج ہو سکتا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی سرکاری خرچ پر وزیراعظم کے بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کو 11مئی کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن