پانامہ لیکس پر شور مچانے والے عمران پہلے اپنے پیسے کا حساب دیں: رانا تنویر
مریدکے (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پر پروپیگنڈا کرنے والے عمران خان پہلے اپنے پیسے کا حساب دیں۔ غریبوں کے نام پر اکٹھا کیا گیا پیسہ ذاتی استعمال میں لانا اصل کرپشن ہے۔ عمران خان سیاسی ماحول خراب کر رہے ہیں۔ وزیراعظم معمول کا چیک اپ کرانے لندن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے قومی پروگرام ترقی سے خائف لوگ حکومت کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ وزیراعظم اور ان کے خاندان کو مطعون کرنے والے عمران خان موقع کی تلاش میں ہوتے ہیں۔ وہ ضدی خان بن کر سیاسی حالات میں آلودگی پیدا نہ کریں، نواز شریف کو عوم نے 2018ء تک مینڈیٹ دیاھ ہے۔ عمران خان خوابوں کے شہزادے ہیں، انہیں نہ پہلے کچھ ملا تھا نہ آئندہ ملے گا۔