• news

سوات یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے بیٹھنے اور ساتھ چلنے پر پابندی لگا دی

سوات (این این آئی) یونیورسٹی آف سوات انتظامیہ نے لڑکے اور لڑکیوں کے اکٹھے بیٹھنے اور ساتھ چلنے پر پابندی عائد کردی۔ انتظامیہ کی جانب سے ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ لڑکے اور لڑکیاں یونیورسٹی کے اندر یا باہر ایک ساتھ بیٹھنے اور گھومنے پھرنے سے اجتناب کریں۔ خلاف ورزی کرنے پرلڑکے یا لڑکی پر 50 روپے سے 5 ہزار جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ یونیورسٹی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کی شکایات کے بعد کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن