وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے سنت نگر میں دعائیہ تقریب
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ سنت نگر آفس میں کرکٹر ملک منظور مانی کی زیرصدارت ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی صحت یابی کی دعا کی گئی تقریب میں عفی ملک، صوفی ریاض الدین، نومی ملک، عبدالرحمن، فیضان مانی، محسن عفی ملک، عامر خان اور دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔