• news

شادی سادگی سے ہونی چاہیے، قانون پر عملدرآمد ضروری ہے: راحیلہ خادم، فرزانہ نذیر

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین نے پنجاب اسمبلی سے شادی بیاہ کی تقریبات سے متعلق ترمیمی بل منظور ہونے کوخوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شادی سادگی سے ہونی چاہیے اسلئے قانون تواچھاہے اور غریب طبقات کیا متوسط طبقہ اور انکے ہمسائے بھی سکھ کاسانس لیں گے مگرقانون بنادیناکافی نہیں اس کی روح کے مطابق عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کی راحیلہ خادم حسین اور ڈاکٹرفرزانہ نذیرنے کہاکہ شادی کے موقع پردولت کی نمائش روکنابہت ضروری تھا۔

ای پیپر-دی نیشن