تحریک انصاف ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: ملک افضل کھوکھر
مانگا منڈی (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عوامی ترقی کے سفر کوعمران خان کی ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش ناکام بنادیں گے، تحریک انصاف اقتصادی راہداری اور میٹروٹرین منصوبے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر ملک کوپھر سے اندھیروں کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے ،مٹھی بھر اشرافیہ کو 20کروڑ عوام کی خوشحالی سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔