• news

سوات یونیورسٹی میں لڑکے لڑکیوں کے ایک ساتھ بےٹھنے پر پابندی لگانے والا چیف پراکٹر معطل

سوات(صباح نیوز)سوات یونی ورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہاں بخت نے چیف پراکٹرحضرت بلال کو معطل کردیا۔انھوں نے یونیورسٹی کے حدوداوراطراف لڑکے لڑکیوں کے ساتھ گھومنے پر پابندی عائد کی تھی۔ذرائع کے مطابق چیف پراکٹر نے گذشتہ روز نوٹی فیکشن جاری کیا تھا کہ اگریونی ورسٹی کا کوئی لڑکا یا لڑکی ساتھ گھومتے یا ساتھ بیٹھے نظر آئے تو ان پر 50روپے سے 5000روپے تک جرمانہ عائد کرکے انکے والدین کو فوری طور پر طلب کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے اس نوٹی فیکشن پرسخت کارروائی کرتے ہوئے چیف پراکٹر کو مطلل کردیا اور نوٹی فیکشن واپس لے لیا گیا۔وائس چانسلر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں مخلوط تعلیم پر کوئی پابندی عائد نہیں،یونیورسٹی ترجمان آفتاب کے مطابق مذکورہ نوٹیفکیشن وائس چانسلر کے علم میں لائے بغیر جاری کیا گیا۔
چیف پراکٹر

ای پیپر-دی نیشن