• news

دلیپ کمار کی طبیعت پھر ناساز، ہسپتال داخل

ممبئی (نیٹ نیوز) برصغیر کے ممتاز اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گذشتہ رات طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ انکی اہلیہ سائرہ بانو نے ٹوئیٹر کے ذریعے دلیپ کمار کے مداحوں کو بتایا کہ دلیپ کمار کو سینے میں انفیکشن کے باعث تیز بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر ”صاحب“ کو رات 2 بجے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم انہیں آئی سی یو میں نہیں بلکہ عام علیحدہ کمرے میں داخل کرکے علاج کیا جا رہا ہے۔ دو تین روز میں انہیں ڈسچارج کر دیا جائیگا۔ واضح رہے 94 سالہ دلیپ کمار پچھلے چند سالوں سے علیل چلے آرہے ہیں، انہیں کافی عرصے سے شوگر بلڈ پریشر جیسے عوارض بھی لاحق ہیں۔
دلیپ کمار

ای پیپر-دی نیشن