انضمام پاکستان کرکٹ کیلئے اچھے ‘کوئی بھی ذمہ داری نبھانے کیلئے تیارہوں :ظہیر عباس
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) صدر آئی سی سی ظہیر عباس نے انضمام الحق کے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر بننے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی خدمات بھی پی سی بی کو پیش کردیں۔ان کا کہنا تھا کہ انضمام ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں تو یہ پاکستان کی کرکٹ کیلئے اچھا ہوگا اور کرکٹ اوپر جائے گی۔ پی سی بی کی جانب سے کوئی بھی ذمہ داری ملی تو پاکستان کی کرکٹ کیلئے حاضر ہوں۔ سعید اجمل نے کہا کہ اانضمام کو چیف سلیکٹر بنانے کا فیصلہ اچھا ہے۔ سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ انضمام الحق درست کو درست اور غلط کو غلط کہتے ہیں اور وہ ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے بھی ایسا ہی کریں گے کیونکہ انضمام الحق کسی کے دبائومیں آنے والی شخصیت نہیں ہیں۔محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ سے اچھے لڑکے سامنے آئیں گے توچیف سلیکٹر کا کام آسان ہو جائے گا۔