کراچی: عبدالستار ایدھی کا ایک مرتبہ پھر ڈائیلسز‘ طبیعت بہتر ہونے پر گھر بھجوا دیا گیا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ممتاز انسانی خدمت گار عبدالستار ایدھی کو ہفتہ کے روز طبیعت بگڑنے پر سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں داخل کرا دیا گیا۔ ترجمان ایدھی فائونڈیشن کے مطابق ’’سوٹ‘‘ میں عبدالستار ایدھی کا حسب معمول ڈائیلسز کیا گیا اور طبیعت بہتر ہونے پر گھر بھجوا دیا گیا۔ واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی گردوں کی خرابی کے باعث ڈیڑھ سال سے بیمار ہیں۔ خرابی صحت کے باوجود وہ بھیک مشن سمیت خدمت انسانیت کے روزمرہ کے اپنے کام بھرپور ہمت و عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔