’’مسعود اظہر پر پابندی‘‘ قرارداد ویٹو ہونے پر بلبلاتے بھارت کو چین نے ایک اور طمانچہ رسید کر دیا
بیجنگ (نیوز ڈیسک) مسعود اظہر پر پابندی لگوانے کیلئے بھارتی قرارداد اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ویٹو کئے جانے پر چین نے غصے سے چیں بچیں بھارت کو احتجاج پر ایک اور طمانچہ کس دیا۔ گزشتہ روز سلامتی کونسل میں بھارتی مستقل مندوب ایس جے اکبر الدین کی طرف سے ویٹو پاور پر کڑی تنقید کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتا اور قدم اٹھاتا ہے مفروضوں پر نہیں سلامی کونسل کی مختلف ذیلی 1267کمیٹیوں سے حقائق کی بنیاد پر اعداد و شمار لئے جاتے ہیں اور کسی نتیجے پر پہنچا جاتا ہے ترجمان ہونگ لی نے کہا کہ چین نے انسداد دہشت گردی کمیٹی کی رپورٹ اور حقائق کے بعد مسعود اظہر کے حوالے سے موقف اپنایا۔