ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس 4 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گی
اسلام آباد( صباح نیوز) صدر ممنون حسین کی دعوت پر ماریشس کی صدر ڈاکٹر بی بی امینہ فردوس آج اتوار کو چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ماریشس کی صدر اپنے دورے میںصدر ممنون حسین سے ملاقات کرینگی جس میں باہمی دلچسپی کے امورکے علاوہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگوہوگی۔