• news

ڈسٹرکٹ بار ملتان کے وفد کی جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر بار عظیم الحق پیرزادہ کر رہے تھے، ان کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی تھے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں ہفتہ کو ہونے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات سنیں۔ چیف جسٹس نے وفد کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن