• news

الیکشن کمشن کی ویب سائٹ سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹانے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمشن کی جانب سے ویب سائٹ پر وزیراعظم سمیت پارلیمنٹیرینز کے اثاثوں کی تفصیلات ہٹائے جانے کے خلاف رٹ درخواست دائر کر دی۔ محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے الیکشن کمشن نے اثاثوں کی تفصیلات ہٹا کر آئین آرٹیکل 19 اے اور ٹرانسپرنسی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔ الیکشن کمشن کا یہ اقدام کرپشن میں ملوث پارلیمنٹیرینز کی حمایت کے مترادف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمشن کو ویب سائٹ پر اثاثوں کی تفصیلات‘ سالانہ ٹیکس ریٹرن اور کاغذات نامزدگی کی تفصیلات بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن