• news

فلم ’’سوال سات سو کروڑ کا‘‘ عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسازاورہدایت کا رجمشید جان محمد نے اپنی فلم’’سوال سات سو کروڑ کا‘‘کی نمائش عیدالفطرکے موقع پرکرنے کااعلان کردیاجس میں سینئر اداکار غلام محی الدین کے بیٹے علی محی الدین نے مرکزی کردارنبھایاہے جبکہ اداکار غلام محی الدین اوراسماعیل تارہ بھی دیگر فن کار وں کے ہمراہ منفردکرداروں میں جلوہ گرہونگے ۔۔فلم ان دنوں پرو سیسنگ کے مراحل سے گزر رہی ہے۔بتایاگیاہے کہ فلم کی شوٹنگ پاکستان اور ہانگ کانگ کے علاوہ دیگر ممالک میں کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن