اداکارہ بے بی جان نے سٹیج ڈرامہ میں پرفارمنس شروع کر دی
لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ بے بی جان نے شالیمارتھیٹرمیں پرفارمنس کاآغازکردیا۔انہیں مصنف وہدایتکارڈاکٹراجمل ملک نے نئے شر وع ہونے والے ڈرامے ضدی حسینہ میں کاسٹ کیاہے جس کے پروڈیوسرملک طارق ہیں۔ ڈرامہ میںبے بی جان کے علاوہ اداکارہ نرگس ،آشاچودھری ،نگار چودھری، سونو، شاہد خان، مٹھو جی، حامد رنگیلا، گڈو کمال، ندیم برال،ساقی خان اوراسدمکھڑابھی اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ بے بی جان نے بتایاکہ میں نے حال ہی میں لاہورمیں پرفارمنس کاآغازکیاہے ۔مجھے شائقین کی طرف سے توقع سے زیادہ ریسپانس مل رہا ہے۔ مذکورہ ڈرامہ میں خاص طورپرمیراڈانس آئٹم بہت مقبول ہواہے ۔