روسی پیراک یولیا ایفی مووا پر پابندی برقرار
پیرس (سپورٹس ڈیسک) سوئمنگ کی عالمی تنظیم فینا نے روسی پیراک یولیا ایفی مووا پر عبوری پابندی ختم کرنے سے انکار کردیا۔ انہیں گزشتہ ماہ ممنوع ادویات کے استعمال پر مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر معطل کیا گیا تھا۔ انہوں نے فینا سے درخواست کی تھی کہ ان پر پابندی ہٹا دی جائے تاکہ وہ ماسکو میں نیشنل ٹیم کے انتخاب کیلئے اولمپک ٹرائلز میں حصہ لیں سکیں۔