کراچی ایئرپورٹ پر رات کو طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے سے کپتانوں کو لینڈنگ میں مشکلات
کراچی (نوائے وقت نیوز) کراچی ایئرپورٹ پر رات میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے سے کپتانوں کو لینڈنگ میں پریشانی کا سامنا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سعودی، قطر ایئر لائن کے طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے غیر ملکی ایئرلائنوں نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفظات سے آگاہ کیا، جہاز کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ مارنے کی شکایت لینڈنگ کے وقت پیش آ رہی ہیں، ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو لیزر لائٹوں سے متعلق متعدد خط لکھے ہیں لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی ہے، طیاروں پر لیزر لائٹ کے باعث کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے، رواں ہفتے کے دوران چار طیاروں کو لیزر لائٹیں ماری گئی ہیں رات میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے سے کپتانوں کو لینڈنگ میں پریشانی ہوتی ہے ، ترجمان اے اے نے ایک بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ ایئرپورٹ کے اطراف کے رہائشی طیاروں، مسافروں کیلئے خطرہ بننے والے کاموں سے گریز کریں، طیاروں پر ایسے لائٹس ڈالنا جرم ہے۔ادھر ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ سپر ہائی ویک سے جن علاقوں میں لیزر لائٹ مارنے کی اطلاعات ہیں وہاں کا ڈیٹا جمع کرلیا، جہازوں پر لیزر لائٹس مارنے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔