• news

بھائی پھیرو، ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون جاں بحق، شیخوپورہ میں نوجوان میں وائرس کی تصدیق

جمبر+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) بھائی پھیرو میںایک خاتون ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گئی جبکہ مزید لوگوں کے مرض سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ نواحی گائوں جمبر کلاں کی نذیراں بی بی بخار میں مبتلا ہوئی، اسے سوشل سیکورٹی ہسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ اسے ڈینگی بخار ہے۔ کافی دن علاج کے باوجود خاتون صحت یاب نہ ہوسکی اور گزشتہ روز دم توڑ گئی۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں ڈینگی بخار کا سپرے کیا جائے۔ انہوں نے وزیر صحت اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔ دوسری طرف شیخوپورہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے ٹریننگ سکول میں زیرتعلیم نوجوان عادل مشتاق میں بھی ڈینگی وائرس کے پائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ نوجوان جلالپور بھٹیاںحافظ آباد کا رہائشی ہے۔ اسے مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن