• news

قصور وڈیو سکینڈل کے ایک مقدمے میں 2 ملزموں کو عمرقید، جرمانہ

لاہور+ قصور (اپنے نامہ نگار سے + نمائندہ نوائے وقت) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے کے کیس کے مرکزی ملزمان حسیم عامر اور فیضان مجید کو عمر قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج محمد الیاس نے کیس کی سماعت کی۔ ملزمان کے خلاف حسین والا گاؤں میں بچوں سے زیادتی کرکے انکی ویڈیو بنانے کے جرم میں پولیس تھانہ گنڈا سنگھ میں 2015 ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ قصور ویڈیو سکینڈل کے متاثرین کے چودہ مقدمات انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زیر سماعت ہیں جن میں 22 کے قریب ملزمان کے خلاف مقدمات کا ٹرائل جاری ہے۔ مذکورہ بالا سزا ایک کیس میں سنائی گئی ہے باقی مقدمات کی سماعت جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن