پنجاب اسمبلی : پری بجٹ بحث میں صرف 63ارکان نے تجاویز پیش کیں
لاہور( دی نیشن رپورٹ) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ ہفتے بجٹ سے قبل جو اجلاس مکمل ہوا، اس میں صرف17فیصد ارکان نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز پیش کیں، 371 ارکان کے ایوان میں صرف63نے اس بجٹ میں حصہ لیا۔ 20ویں اجلاس کی 13نشستیں 17روز جاری رہیں۔ خواتین ارکان نے زیادہ تر اظہار خیال کیا۔76خواتین ارکان کے اجلاس میں صرف17نے بجٹ تجاویز پیش کیں۔ زراعت ، تعلیم ، صحت پر زیادہ تر توجہ مرکوز رہی۔