دلیپ کمار آج ہسپتال سے ڈسچارج ہونگے
ممبئی (نیوز ڈیسک) برصغیر کے ممتاز اداکار محمد یوسف خان المعروف دلیپ کمار جنہیں 2 روز قبل نمونیہ کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا آج ہسپتال سے ڈسچارج کردیا جائیگا۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے مینجر مرشد خان نے بتایا کہ یوسف صاحب کی صحت بہت بہتر اور انکی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ غالب امکان ہے کہ آج ڈاکٹر انہیں چھٹی دے دینگے۔