وزیراعظم سمیت 64 سیاستدانوں دیگر شخصیات کے اثاثوں کی واپسی ہائیکورٹ نے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیراعلی شہباز شریف، پرویز الہی، چوہدری شجاعت حسین، عمران، ایاز صادق، اسحاق ڈار، جاوید ہاشمی، فاروق ستار، شیخ رشید، نجم سیٹھی، میاں منشائ، عاصمہ جہانگیر، خواجہ شریف، حمزہ شہباز شریف سمیت 64 سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے لئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ان شخصیات نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔