فیصل آباد: توہین رسالت کے مرتکب ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا حکم
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نے توہین رسالت کے مرتکب ملزم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ ملزم ایوب ولد خلیل سکنہ 204 ر۔ب پر الزام تھا کہ اس نے 26 نومبر 2008 ء کو توہین رسالت کرتے ہوئے نبوت کا دعویٰ کیا تھا جس پر فاضل عدالت نے گزشتہ روز جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔